اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عدم برادشت کے رویے سے کسی کی بھی بچت نہیں۔ عمران خان ہمارے سیاسی مخالف ہیں، دشمن نہیں۔
جمعہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے بغیر ثبوت الزامات لگائے، کل کا واقعہ تشویشناک، قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ گزشتہ روز کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔ ملزم کی ویڈیو ز کا وائرل ہونا انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔ لانگ مارچ میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا معاشرے میں تقسیم کے عمل کو گہرا کردیا گیا ہے، سوچنا ہوگا عدم برداشت کے رویے کو کس طرح ختم کیا جائے۔
وزیرداخلہ بولے کہ وزیرآباد میں معظم نامی شہری جاں بحق ہوا، وزیراعظم نے لانگ مارچ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔