Monday, May 6, 2024

عدم اعتماد کی تیاری، آصف زرداری کی ایک روز بعد پھر لاہور آمد

عدم اعتماد کی تیاری، آصف زرداری کی ایک روز بعد پھر لاہور آمد
February 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کیلئے سرگرمی، سابق صدر آصف علی زرداری ایک دن کراچی میں قیام کے بعد واپس لاہور آگئے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کی شہباز شریف سے ایک اورملاقات کا امکان ہے، تحریک عدم اعتماد کے معاملات پر بات چیت ہوگی۔

ادھر شہباز شریف نے کورونا سے علیل جہانگیر ترین کو گلدستہ بھجوا دیا، نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

اس سے چند روز قبل آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمٰن سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔