Tuesday, April 16, 2024

عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے شوق پورا کرلیں، عثمان بزدار

عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے شوق پورا کرلیں، عثمان بزدار
February 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے شوق پورا کر لیں۔

عثمان بزدار نے کہا عدم اعتماد کی باتیں کرنے والوں کے حصے میں پہلے کی طرح اس بار بھی شرمندگی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ اپوزیشن نے اپنے دور حکومت میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ اپوزیشن کو یہ بات جان لینی چاہیئے کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں۔

عثمان بزدار نے کہا عوام بخوبی جانتے ہیں کہ اپوزیشن صرف عدم اعتماد کے شوشے چھوڑ رہی ہے۔ پی ٹی آئی متحد اور حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ عدم اعتماد نمبر گیم ہے اور پی ٹی آئی کو سبقت حاصل ہے۔