Wednesday, May 8, 2024

عدم اعتماد کے لیے ہمارے 3 ایم این ایز کو پیسوں کی آفر کی گئی، فواد چودھری

عدم اعتماد کے لیے ہمارے 3 ایم این ایز کو پیسوں کی آفر کی گئی، فواد چودھری
February 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے عدم اعتماد کے لیے ہمارے 3 ایم این ایز کو پیسوں کی آفر کی گئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تین ارکان اسمبلی کو پیسے آفر کیے گئے۔ ہم ہارس ٹریڈنگ ہونے نہیں دیں گے۔ اپوزیشن والے عدم اعتماد نہیں لا سکیں گے۔ ان کو چیلنج ہے کہ عدم اعتماد کل ہی لا کر دکھائیں۔

انہوں نے کہا ویسے شہباز اور زرداری بیمار ہیں لیکن ملاقاتوں کیلئے ٹھیک ہیں۔ رات انہوں نے بیٹھ کر طے کیا کہ کون کتنے پیسے ڈالے گا تاکہ عدم اعتماد لائیں۔ ہماری معاملے پر پوری نظر ہے۔ یہ تحریک عدم اعتماد لائیں، سب پتا لگ جائے گا۔ ہم اگلے انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں۔

ادھر فرخ حبیب نے کہا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بااختیار نظام دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نےعوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا ہوا ہے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہو رہا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بااختیار نظام دے رہے ہیں۔ کے پی میں ہم لوکل باڈیز کا بااختیار نظام لے کر آئے۔ منڈی بہاؤالدین کا جلسہ کامیاب رہا۔ شہباز شریف اور زرداری کرپشن کے بڑے سائنسدان ہیں۔