Thursday, March 28, 2024

عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، حمزہ شہباز

عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، حمزہ شہباز
March 22, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لیگی رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما حمزہ شہباز نے ایک بار پھر حکومت کو نشانے پر رکھ لیا، بولے جب سے تحریک عدم اعتماد دائر کی گئی ہے تب سے وزیر اعظم عجیب باتیں کر رہے ہیں۔ جب ارکان اسمبلی کو اپنے لیے لایا جا رہا تھا تب ٹھیک تھا اب وہی ارکان واپس جارہے ہیں تو ضمیر فروشی ہو رہی ہے۔

مزید بولے حکومت نے 4 سال میں بھوک کےعلاوہ قوم کو کچھ نہیں دیا ۔ انہوں نے جتنی اننگز کھلنی تھی کھیل لی اب ہماری گوگھلی کی باری ہے۔ تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا صدر عارف علوی نے بھی قوم کو مایوس کیا۔ اس وقت ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے۔