Friday, April 26, 2024

عدم اعتماد آسان کام نہیں، ملکی بنیادیں ہلا دیتا ہے، شیخ رشید

عدم اعتماد آسان کام نہیں، ملکی بنیادیں ہلا دیتا ہے، شیخ رشید
March 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے عدم اعتماد آسان کام نہیں، ملکی بنیادیں ہلا دیتا ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فائر اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں غیر جانبدار خارجہ پالیسی کے طرف گامزن ہے۔ ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ہم اپنے آپ کو مزید منظم کریں۔ پہلی دفعہ ملک کے غریب آدمی کو ریلیف دیا۔ اب آئل اور چینی کی قیمت کو بھی کم ہونا چاہیے۔ جب غریب آدمی کو ریلیف ملتا ہے تو سب اس کے مخالف باتیں کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن ناکام ہے اور عدم اعتماد کے فیصلہ میں ابھی فاصلہ ہے۔ عدم اعتماد کوئی آسان کام نہیں اس سے ملک کی بنیادیں ہل جاتی ہیں۔ بلاول والا مارچ اپنا ہی مارچ ہے اس کی خیر ہے۔ 23 مارچ کے لانگ مارچ پر اپوزیشن کو سوچنا ہو گا۔ 23 مارچ کو جے 17 سی کے 25 جہازوں کا فلائنگ پاسٹ ہو گا اور 22 اور 23 کو تاریخی پریڈ ہو گی۔ اپوزیشن کو مارچ کے فیصلے پر غور کرنا چاہیے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سول ڈیفنس کی کارکردگی 8 اکتوبر کے زلزلے، اوجڑی کیمپ اور 1965 کی جنگ میں بھی دیکھی۔ خواہش ہے کہ سول دیفنس نوجوانوں کو کالجز میں ٹریننگ دیں۔ چاروں صوبائی دارالحکومت میں تعارفی پروگرامز کیئے جائیں۔