Monday, May 13, 2024

عدلیہ کیخلاف بیان بازی، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے اسد عمر کو 7 دسمبر کو طلب کرلیا

عدلیہ کیخلاف بیان بازی، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے اسد عمر کو 7 دسمبر کو طلب کرلیا
December 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - عدلیہ کےخلاف بیان بازی پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کو 7 دسمبر کو طلب کرلیا۔

احتجاجی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت میں عدالت نے ریمارکس دیئے اسدعمر نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کئے،، عدالتوں کو اسکینڈلائز کیا۔

عدالت نے اسد عمر کی 26 نومبر کو کی گئی تقریر اور ٹرانسکرپٹ بھی طلب کرلی، مزید ریمارکس دیئے عدالت کو اختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا دے سکتی ہے۔