Wednesday, April 24, 2024

دل پر پتھر رکھ کر پٹرول مہنگا کیا، مزید مشکل فیصلے کرنے پڑے تو کرینگے، وزیراعظم

دل پر پتھر رکھ کر پٹرول مہنگا کیا، مزید مشکل فیصلے کرنے پڑے تو کرینگے، وزیراعظم
June 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے معیشت کو چیلنج درپیش ہیں، دل پر پتھر رکھ کر پٹرول مہنگا کیا، مزید مشکل فیصلے کرنے پڑے تو کریں گے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا ہم نے دل پر پتھر رکھ کر پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ روک کر اور سبسڈی دے کر آنے والی حکومت کے لیے جال بچھایا، ہم عوام کوریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بہت مشکل وقت میں حکومت سنبھالی، پچھلی نااہل حکومت کی وجہ سے ہمیں معاشی بحران ملا، دنیا میں معاشی صورتحال بہت گھمبیر ہے، یہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن ہم عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔