Saturday, April 27, 2024

شہدا ریلی میں معذور جیالا بھی شریک

شہدا ریلی میں معذور جیالا بھی شریک
October 16, 2016
کراچی(92نیوز)شہید بی بی کی محبت کہیں یا بلاول بھٹو کا دیدار؟ معذور جیالہ بھی سلام شہداء ریلی میں شریک ہوگیا جبکہ کئی جیالے پارٹی کے رنگ میں رنگ گئے۔ تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی نے سلام شہداء ریلی کا اہتمام کیا تو جیالوں کا جوش و ولولہ آسمان کی بلندیاں چھونے لگا۔ جیالوں کی تیاریاں قابل دید تھیں، ایک جیالہ تو معذوری کے باوجود ریلی میں شریک ہوگیا۔ ایک دیوانہ تو ایسا بھی تھا،جو پارٹی پرچم میں رنگا ہوا نظر آیا اور پارٹی ترانوں پر خوب بھنگڑے ڈالے۔ ریلی میں شریک جیالوں کا کہنا ہےکہ وہ شہید بی بی کے صاحب زادے کا ساتھ دینے آئے ہیں۔