واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم سکیورٹی پارٹنر ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مثبت بات چیت دیکھنا چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کو مل کر بات چیت کرنا ہوگی۔ کشمیر کے مسئلے پر امریکا کو کہا گیا تو تعاون فراہم کرسکتے ہیں۔