Monday, September 16, 2024

دہشتگردی پر پاکستان کا شدید ردعمل، افغان سپریم لیڈر نے سخت احکامات و فتویٰ جاری کر دیا

دہشتگردی پر پاکستان کا شدید ردعمل، افغان سپریم لیڈر نے سخت احکامات و فتویٰ جاری کر دیا
August 10, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حالیہ دہشتگردی کے تناظر میں پاکستان کے شدید رد عمل کے بعد افغان سپریم لیڈر نے سخت احکامات و فتویٰ جاری کر دیا۔

پاکستان کا احتجاج رنگ لے لیا، افغانستان سے باہر جہاد پر افغان سپریم لیڈر شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے سخت احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

افغان سپریم لیڈر نے واضح کیا کہ جو لوگ عسکریت پسندی کے لیے پاکستان گئے، اگر مارے گئے تو وہ شہید نہیں کہلائیں گے، پاکستان میں کسی بھی افغان شہری کے قتل کے بعد، عبوری افغان حکومت کا کوئی نمائندہ اس کے جنازے میں شرکت نہیں کرے گا، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مزید عبوری حکومت کا حصہ نہیں سمجھا جائے گا۔

5 اگست 2023 کو وزیر دفاع ملا یعقوب نے افغانستان سے باہر کسی جنگ میں افغانوں کی عدم شرکت کو یقینی بنانے اور افغان سپریم لیڈر کے احکامات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔

ملا یعقوب نے تمام مجاہدین کو مشورہ دیا کہ وہ کہیں اور لڑنے کے بجائے افغانستان کی تعمیر نو میں تعاون کریں۔