Thursday, March 28, 2024

دہشتگردی واقعات کی کڑیاں ملتی ہیں، شیخ رشید کی وزیراعظم کو بریفنگ

دہشتگردی واقعات کی کڑیاں ملتی ہیں، شیخ رشید کی وزیراعظم کو بریفنگ
March 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا دہشت گردی کے واقعات کی کڑیاں ملتی ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کو ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی، انہوں نے کہا دشمن سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ملک میں امن و امان یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں نے پشاور حملے کی مذمت کی، صدر مملکت، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر نے افسوس کا اظہار کیا۔