Thursday, May 2, 2024

افغانستان سے تعلقات بگڑے تو امن و امان کی صورتحال خراب ہو جائیگی، عمران خان

افغانستان سے تعلقات بگڑے تو امن و امان کی صورتحال خراب ہو جائیگی، عمران خان
January 10, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، بروقت نہ نمٹا گیا تو بڑا نقصان ہوگا۔

منگل کے روز انسداد دہشت گردی سیمینار سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ نائن الیون میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا، ہم امریکا کی جنگ کا حصہ بنے، دہشت گردی خلاف پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ ملتا تھا۔ میں کہتا تھا امریکا کی جنگ میں ہمیں نیوٹرل رہنا چاہیے۔ پرویز مشرف نے کہا امریکا کو لاجسٹک سپورٹ دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں، وزیرخارجہ پوری دنیا کے چکرلگا رہا ہے، اسےافغانستان جانا چاہئے۔ اگرافغانستان سے تعلقات خراب کرلئے تو صورتحال خراب ہوجائے گی۔ اگر ہم نے پھر سے امریکا کی مدد لی تو انتشار پھیل جائے گا۔ اگرایسا ہوا تو یہ کسی عذاب سے کم نہیں ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت سوچ سمجھ  کر چلنا ہوگا، اس وقت پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ معیشت ہے، پہلا مسئلہ معیشت اور دوسرا دہشت گردی کا ہے، ہمیں فوری طور پرلائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں، وزیرخارجہ پوری دنیا کے چکر لگا رہا ہے، اسے افغانستان جانا چاہئے۔ اگر افغانستان سے تعلقات بگڑے تو امن و امان کی صورتحال خراب ہو جائیگی۔ اگر ہم نے پھر سے امریکا کی مدد لی تو انتشار پھیل جائے گا۔ اگر ایسا ہوا تو یہ کسی عذاب سے کم نہیں ہوگا۔

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ وزراء غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، سرحدوں کی ذمہ داری وفاق کی ہوتی ہے، افسوس ہے انکو کرپشن کیسز کے علاوہ کوئی پروا نہیں، ترقی کرتی معیشت کو یہ کہاں لے آئے۔