Saturday, May 4, 2024

دہشتگردی کا عفریت اسلام آباد تک آ پہنچا اور نیرو بانسری بجا رہا ہے، فواد چودھری

دہشتگردی کا عفریت اسلام آباد تک آ پہنچا اور نیرو بانسری بجا رہا ہے، فواد چودھری
December 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنماء تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے دہشت گردی کا عفریت اسلام آباد تک آ پہنچا ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔

جمعہ کے روز پی ٹی آئی رہنماء نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ اسلام آباد میں خودکش حملہ ہماری بند آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہئے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکمران بندوق کے زور پر عوام پر مسلط کئے گئے ہیں جو عوام سے لا تعلق ہیں، اس وقت پوری حکومت اپنے لوٹ مار کے مقدمے ٹھیک کرنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بنانے اور ہٹانے کا اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے۔ گورنر اور چیف سیکرٹری نے اسمبلی کے ممبران کے استحقاق پر ڈھاکہ ڈالا ہے۔ مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی گورنر اور چیف سیکرٹری کو طلب کرے اور اس غیر آئینی اقدامات پر دونوں کو رولز کے مطابق سزا دے۔