Sunday, April 28, 2024

دہشت گردی کی نئی لہر، بلوچستان کے مختلف شہروں میں چھ دھماکے، پانچ فوجی شہید

دہشت گردی کی نئی لہر، بلوچستان کے مختلف شہروں میں چھ دھماکے، پانچ فوجی شہید
December 25, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - بلوچستان کے مختلف شہروں میں چھ دھماکے میں پانچ فوجی شہید اور پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کاہان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، مہران اور شمعون نے جام شہادت نوش کیا۔

کوئٹہ میں سبزل روڈ پر تھانے کے سامنے بم دھماکے میں خاتون اور تین بچے زخمی ہو گئے۔ سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں دستی بم حملہ میں پولیس اہلکار سمیت دس افراد زخمی ہوئے۔

حب میں تھانہ صدر کے سامنے گرنیڈ دھماکے میں تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ خضدار میں دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

تربت میں تعلیمی چوک پر دستی بم حملہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔