Thursday, May 2, 2024

دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے، فواد چودھری

دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے، فواد چودھری
March 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں کہا شدت پسندی کو دشمن ہتھیار بنالیتا ہے، شدت پسندی منبر، سکول اور تھانہ کے کردار ادا نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔

اُنہوں نے کہا ریاست کے شدت پسندی کیخلاف بڑے اقدامات کرنے میں پارلیمان اور عدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے، ہمیں اقدام کرنے ہوں گے اس کیلئے اتفاق رائے چاہیے۔