Saturday, September 21, 2024

دہشت گردی اور اسلاموفوبیا آج کے دور کے بڑے مسائل ہیں، بلاول بھٹو

دہشت گردی اور اسلاموفوبیا آج کے دور کے بڑے مسائل ہیں، بلاول بھٹو
December 13, 2022 ویب ڈیسک

جکارتا (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے دہشت گردی اور اسلاموفوبیا آج کے دور کے بڑے مسائل ہیں۔

بلاول بھٹو انڈونیشین ٹی وی کو انٹر ویو میں بولے پاکستان جمہوریت کے فروغ پر یقین رکھتا ہے۔ پر امن اور مستحکم افغانستان خطے کے مفاد میں ہے۔ افغان مسائل کے حل کیلئے اقوان عالم کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

ادھر وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکہ پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  بلاول بھٹو نیویارک میں جی 77 اور چین کے خصوصی وزارتی اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ جی 77 اور چین کا وزارتی اجلاس اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہو گا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے وزیر خارجہ کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان بھی دیگر حکام کے ساتھ ہوائی اڈے پر موجود تھے۔