لکی مروت (92 نیوز) - دہشت گردوں کی فائرنگ سے لکی مروت میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار لکی مروت کے امتحانی ہال پر ڈیوٹی سے واپسی پرفائرنگ کا نشانہ بنائے گئے۔ شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت لطف الرحمان، زبیر خان کے ناموں سے کی گئی۔
اہلکاروں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال لکی مروت منتقل کردیا گیا، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔