Friday, April 19, 2024

دہشت گرد پاکستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتے، وزیر داخلہ شیخ رشید

دہشت گرد پاکستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتے، وزیر داخلہ شیخ رشید
March 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا کہ دہشت گرد پاکستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قصہ خوانی بازار میں افسوسناک واقع ہوا ہے، 30 سے چالیس افراد شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ آج کا پروگرام اور لاہور کا جلسہ پروگرام بھی منسوخ کرتے ہیں۔

شیخ رشید بولے کہ حملے کے حوالے سے پہلے کوئی الرٹ موجود نہیں تھا۔ بھارت آنے والے ہمارے مہمانوں کو دھمکا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ غیر ملکی قوتیں پاکستان کے امن کو خراب کرنا چاہتی ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔