Thursday, May 2, 2024

دہشت گرد کہاں سے آئے، تمام معلومات موجود ہیں، وزیراعظم عمران خان

دہشت گرد کہاں سے آئے، تمام معلومات موجود ہیں، وزیراعظم عمران خان
March 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ دہشت گرد کہاں سے آئے، تمام معلومات موجود ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ پوری طاقت کے ساتھ دہشت گردوں کا پیچھا کر رہے ہیں، پشاور حملے کے بعد معاملات کی نگرانی خود کررہا ہوں، سی ٹی ڈی اور ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو پشاور حملے پر بریفنگ بھی دی۔