Friday, April 26, 2024

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ میں دھند، سردی کی شدت میں اضافہ

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ میں دھند، سردی کی شدت میں اضافہ
December 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – ملک کے مختلف حصے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ میں دھند نے سب کچھ دھندلا دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب ،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

خطہ پوٹھوہار اور کشمیر کے اضلاع میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہا۔

پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت اسکردو منفی 11، زیارت منفی 09،استور، گوپس، قلات منفی 07، گلگت، کالام منفی 06، ہنزہ منفی 05 اور کوئٹہ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔