Friday, April 26, 2024

دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم، موٹر وے بیشتر مقامات سے بند

دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم، موٹر وے بیشتر مقامات سے بند
December 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، موٹر وے کو بیشتر مقامات سے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ، لاہور ملتان موٹروے کو فیض پور سے سمندری تک بند کردیا گیا ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے اور ایم فائیو پر بھی دھند کے باعث ٹریفک معطل ہے۔

اوکاڑہ لاہور روڈ، جی ٹی روڈ، ملتان روڈ، فیصل آباد روڈ شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ علی پورچٹھہ شہر اور مضافات بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، حد نگا چند میٹر تک محدود رہ گئی، علی پور چٹھہ، گوجرنوالہ روڈ، حافظ اباد و ذیرآباد روڑ پر شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو فوگ لائٹس کے استعمال اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت ہے۔