Friday, April 26, 2024

ڈھاکہ سے لوگوں کی عید پر آبائی علاقوں کو لوٹنے کی کوششیں جاری

ڈھاکہ سے لوگوں کی عید پر آبائی علاقوں کو لوٹنے کی کوششیں جاری
May 2, 2022 ویب ڈیسک

ڈھاکہ (92 نیوز) - پاکستان اور بھارت کی طرح بنگلادیش میں بھی عیدالفطر کل منائی جائیگی، ڈھاکہ سے لوگوں کی عید پر آبائی علاقوں کو لوٹنے کی کوششیں جاری ہیں۔

بنگلہ دیش میں کل عید منائی جائے گی، جس کی وجہ سے ڈھاکہ اور چٹاگانگ سے لوگوں کی بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہو رہی ہے۔ دارالحکومت ڈھاکہ کے ٹرین اسٹیشن اور فیری ٹرمینلز پر لوگوں کا رش لگ گیا ہے۔

ڈھاکہ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن اور فیری ٹرمینلز پر ہزاروں مسافر موجود ہیں، جبکہ ٹرینوں میں سیٹ نہ ملنے پر لوگ چھتوں پر بیٹھ کر سفر کر رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ رش کے باعث خصوصی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں، تاکہ عوام کو بروقت اپنی منزل پر پہنچایا جا سکے، لیکن ہر بار فیکٹریاں لوگوں کو اوور ٹائم کا لالچ دے کر آخری وقت تک روکے رکھتی ہیں، جس کی وجہ سے ہر سال یہی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔