Monday, May 6, 2024

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ایک بارپھر غیرقانونی تعمیرات کا بازار گرم

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ایک بارپھر غیرقانونی تعمیرات کا بازار گرم
November 9, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ایک بار پھر غیر قانونی تعمیرات کا بازار گرم ہوگیا ۔۔ ڈی جی نورمحمد لغاری نےمنظور قادر کاکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئےکرپشن کے ریکارڈ توڑنے میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے گلشن اقبال میں غیر قانونی تعمیرات اور بلڈروں سے معاملات طے کرنے کے دو فرنٹ مین رکھ لیے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا بھی حال نرالا ہے منظور قادر کاکا تو  کرپشن کے ایسے ریکارڈ بناکر چلے گئے جنہیں آنے والے توڑنے کی سر توڑ کوششیں کررہے ہیں موجود ڈی جی نورمحمد لغاری نے کرپشن میں سابق ڈی جی منظورقادرکاکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ انہوں نے غیر قانونی کام کرنے والے بلڈروں سے معاملات طے کرنے کے لیےملک نعیم اور فاروق نامی فرنٹ مین رکھ لئے۔ جنہوں نے گلشن اقبال میں غیرقانونی تعمیرات کا بازار گرم کردیا ملک نعیم اور فاروق نے ایک ٹاون میں 45 غیرقانونی تعمیرات کا ٹھیکہ لے لیا۔ ذرائع کے مطابق  ڈی جی کے فرنٹ مینوں اور ایس بی سی اے افسران نے غیر قانونی تعمیرات کے لئے مبینہ طورپر کروڑوں روپےبطور رشوت ایڈوانس وصول کئےگلشن اقبال کے ڈپٹی ڈائریکٹرعلی مہدی نے بلڈروں سے معاملات طے کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔