Friday, March 29, 2024

ڈی جی رینجرز پنجاب کا سیالکوٹ سیکٹر کا دورہ ، آپریشن تیاریوں پر اظہار اطمینان

ڈی جی رینجرز پنجاب کا سیالکوٹ سیکٹر کا دورہ ، آپریشن تیاریوں پر اظہار اطمینان
September 27, 2016
لاہور(92نیوز)پاک فوج کے ساتھ ساتھ پنجاب رینجرز بھی تیار ہے۔ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی  نے سیالکوٹ سیکٹر میں آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے ساتھ ساتھ پنجاب رینجرز بھی بھارتی گیدڑ بھبھکیوں کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ بارڈ ر پر تعینات رینجرز کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ڈی جی رینجرز نے سیالکوٹ سیکٹر کا دورہ کیا ہے ۔ اس اہم دورے کے دوران رینجرز کی پیشہ وارانہ تیاریوں کا جائزہ لیا  ہے۔ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمرفاروق برکی کو سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر امجد حسین نے ورکنگ باؤنڈری پر بریفنگ دی ہے۔ اس موقع پر رینجرز جوانوں کا حوصلہ بھی قابل دید تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی حالت میں وطن کی حفاظت کیلئے تیار ہیں اور بھارتی گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔