Friday, April 26, 2024

ڈی جی رینجرکا شکرگڑھ سیکٹر کا دورہ ، پیشہ ورانہ تیاریوں کا جائزہ لیا

ڈی جی رینجرکا شکرگڑھ سیکٹر کا دورہ ، پیشہ ورانہ تیاریوں کا جائزہ لیا
October 3, 2016
ڈی جی  رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے شکرگڑھ سیکٹر کا دورہ کیا اور پنجاب رینجرز کی پیشہ وارانہ تیاریوں کا جائزہ لیا ڈی جی رینجرز نے ہر قسم کے حالات میں سینہ سپر رہنے والے جوانوں کی تعریف کی۔ شکرگڑھ سیکٹر پہنچنے پر سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر امجدحسین نے  رینجرز کی آپریشنل تیاریوں  کے متعلق اُنہیں  بریفنگ دی۔ میجر جنرل عمر فاروق برکی کو بتایا گیا کہ پنجاب رینجرز کے بہادر جوان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے  ہمہ وقت تیار ہیں۔ ڈی جی رینجرز نے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور رینجرز کے جوانوں سے  بھی ملے ۔ اس موقع پر اُن کا کہنا تھا  کہ پاکستان رینجرز پنجاب اپنے عزم پر قائم ہے۔