Thursday, March 28, 2024

کراچی : ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت اجلاس ،امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی : ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت اجلاس ،امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
November 1, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں ڈی جی رینجرزکے زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں امن وامان کی صورتحال اورممکنہ دہشتگردی کے پیش نظرسکیورٹی اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرکی زیرصدارت اعلٰی سطح کے اجلاس میں امن وامان اورممکنہ دہشتگردی پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں پولیس اورحساس اداروں کے افسران نے  بھی شرکت کی ۔ڈی جی رینجرزکی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں  امن وامان کی صورتحال بالخصوص ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظرسکیورٹی اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں رینجرزاورپولیس نے مشترکہ طورپرامن وامان کی صورتحال کویقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اقدامات کوحتمی شکل دی گئی ۔