Thursday, April 25, 2024

ڈی جی رینجرز پنجاب کا ورکنگ باؤنڈری لاہور سیکٹر کا دورہ ،جوانوں کی کارروائیوں کو سراہا

ڈی جی رینجرز پنجاب کا ورکنگ باؤنڈری لاہور سیکٹر کا دورہ ،جوانوں کی کارروائیوں کو سراہا
November 1, 2016
  لاہور(92نیوز)ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے ورکنگ باﺅنڈری لاہور سیکٹر کا دورہ کیا اور اسمگلنگ سمیت دیگر منفی سرگرمیوں کی سرکوبی کیلئے کی جانیوالی رینجرز کے جوانوں کی کارروائیوں کوسراہا۔ تفصیلات کےمطابق میجر جنرل عمر فاروق برکی کا ورکنگ باﺅنڈری پر کمانڈر ستلج رینجرز بریگیڈئیرعاصم حسین گردیزی نے استقبال کیا ۔  اس موقع پر ڈی جی رینجرز کو بریفنگ دی گئی ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز پنجاب نے اسمگلنگ سمیت دیگر منفی سرگرمیوں کی سرکوبی کیلئے کی جانیوالی رینجرز کے جوانوں کی کارروائیوں کوسراہا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کے جوان وطن عزیزکی حفاظت کا مقدس فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔