Tuesday, April 23, 2024

دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مراد سعید کی درخواست ضمانت منظور

دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مراد سعید کی درخواست ضمانت منظور
October 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض مراد سعید کی ضمانت منظور کی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی دفعہ 144 کا قانون کالعدم قرار دینے کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے تحریک انصاف کی دفعہ 144 کا قانون کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت کی تھی ۔ درخواست گزار اسد عمر کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے استفسار کیا تھا درخواست گزار اسد عمر دفعہ 144 سے کیسے متاثرہ فریق ہیں؟ امن برقرار رکھنا انتظامیہ کا کام ہے، عدالت مداخلت نہیں کرے گی۔ دھرنا کیس میں عدالت طے چکی کہ پرامن احتجاج کیلئے انتظامیہ سے اجازت لینا ہو گی۔ کیا پی ٹی آئی کی حکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ نہیں رہا؟