Tuesday, April 23, 2024

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 22 نومبر تک توسیع

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 22 نومبر تک توسیع
November 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔

سوموار کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے اسد عمر، فیصل جاوید، علی نواز اعوان اور راجہ خرم شہزاد کی عبوری ضمانت میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔

اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی، عدالت نے پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے آئندہ سماعت پر محفوظ فیصلہ سنانے کی استدعا بھی منظور کر لی۔