Saturday, April 20, 2024

کراچی سمیت ملک بھر میں دیوالی کا تہوار منایا گیا

کراچی سمیت ملک بھر میں دیوالی کا تہوار منایا گیا
October 30, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی سمیت ملک بھر میں ہندووں کا تہوار دیوالی منایا گیا  دیوالی کی تقریبات پانچ روز تک جاری رہیں گی سندھ میں ہندو برادری کے لیے پیر کو عام تعطیل ہے ۔ تفصیلات کےمطابق روشنیوں کی جھلملاہٹ اور  چراغاں کرکے ہندو ہر سال دیوالی کا تہوار مناتے ہیں  جس کا مقصد برائی کے خلاف اچھائی کی جیت ہوتا ہےکراچی کے علاقے ہندو پاڑے میں بھی دیوالی کا تہوار پورے مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا۔ ہندو دیوالی کا تہوار منانے کے لیے کئی روز سے پہلے ۔۔تیاریاں شروع کردیتے ہیں جبکہ دیگر رسومات مزید 5 دن تک جاری رہتی ہیں  دیوالی کی رات ہندو نئے کپڑے پہنتے ہیں کہیں دیئے تو کہیں شمعیں روشن کرتے ہیں دیوالی کے دنوں میں مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے  ہندو عقیدے کے مطابق گھر اور باہر چراغاں کرنے سے خوشحالی آتی ہے ۔