Tuesday, May 21, 2024

کراچی : ایک ہفتے کے دوران 72 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

کراچی : ایک ہفتے کے دوران 72 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
November 4, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں ایک ہفتے کے دوران72 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ڈینگی سرویلنس سیل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں گزشتہ ہفتے72 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جس کےبعد تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار چھ سو چونسٹھ تک جا پہنچی، ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق اب تک ڈینگی سے تین افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔