Saturday, April 27, 2024

مالاکنڈ میں ڈینگی بے قابو

مالاکنڈ میں ڈینگی بے قابو
October 2, 2016
 پشاور(92نیوز)مالاکنڈ ڈویژن میں ڈینگی قابو سے باہر ہوگیا ،حکومتی عدم توجہی کے باعث لوگوں کو زندگی کے لالے پڑگئے۔ تفصیلات کےمطابق ملاکنڈ میں ڈینگی نے پنجے گاڑ دیے ہیں، اب تک ملاکنڈ میں ڈینگی کے 190 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کو زیادہ تر لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں لائے گئے ہیں تاہم مریضوں کی آمد کا سلسلہ ابھی تک رکا نہیں ۔