Friday, April 26, 2024

اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو

اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو
October 16, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کا مرض بے قابو ہوگیا ، وفاقی دارالحکومت میں متاثرہ مریضوں کے علاج کی سہولتیں نہ ہونے کے باعث اسلام آباد کے مریضوں نے راولپنڈی کے اسپتالوں کا رخ کرلیا ہے۔ راولپنڈی کے ڈینگی  وارڈ اسلام آباد کے مریضوں سے بھر گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ سے خطرناک صورتحال پیدا ہوتی جارہی ہے ۔