Saturday, April 20, 2024

سندھ بھر میں ڈینگی نے تیزی سے پر پھیلانے شروع کردیے

سندھ بھر میں ڈینگی نے تیزی سے پر پھیلانے شروع کردیے
October 21, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ میں ڈینگی نے تیزی سے پر پھیلانا شروع کردیئے،ایک ہفتے میں102 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں رواں ہفتے ڈینگی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے،ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ایک سو دو افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے،محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار پانچ سو دس تک جاپہنچی ہے۔