Friday, March 29, 2024

تنزلی کا شکار ہونیوالے پولیس افسران پر آئی جی کی نوازشات جاری

تنزلی کا شکار ہونیوالے پولیس افسران پر آئی جی کی نوازشات جاری
October 19, 2016
لاہور(92نیوز)آؤٹ آف ٹرن پروموشن کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔ تنزلی کا شکار ہونے والےافسران پر آئی جی پنجاب کی نوازشیں جاری ہیں،انہیں ایسی جگہ تعینات کیاجارہاہے جہاں کام کم اور آرام زیادہ ہے۔ ایس پی سے انسپکٹر ہونے والےعمر ورک کا پروٹوکول بھی برقرار ہے۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب پولیس کی آوٹ آف ٹرن پروموشن کے معاملے میں تنزلی کا شکار ہونے والے افسروں کو نوازنے کا سلسلہ  نہ رک سکا۔آئی جی  پولیس پنجاب کی طرف سےان افسروں کو  ایسی جگہ تعینات کیا گیا ہے جہاں انہیں کام کم اور آرام زیادہ ملے اور یونیفارم پہننے  سے بھی بچ جائیں ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کو ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی شدید کمی کا سامناہے ۔ آوٹ آف ٹرن پروموشن کیس کے بعد پنجاب میں ایس پی صاحبان کی 40 سے زائد اور ایک سو سے زائد ڈی ایس پی ایز کی نشستں خالی ہیں۔انسپکٹر سے ڈی ایس پی ایز کے عہدے کیلئے تین سو افراد کی لسٹ تیار کر لی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں ہونےوالے  پولیس اجلاس میں  سو کے قریب انسپکٹر کو ترقی دیئے جانے کا بھی  امکان ہے۔ دوسری جانب سب سے زیادہ طاقتور تصور کئے جانے والے افسر عمر ورک کو انسپکٹر بنا کر ضلع لاہور الاٹ کر دیا گیا اور  لاہور پولیس نے  تاحال انھیں کہیں بھی ڈیوٹی  نہیں دی ہے اور عمر ورک کے پاس ایس پی سی آئی اے کا پروٹوکول تاحال موجود ہے۔