Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے : امریکہ

وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے : امریکہ
October 26, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ نے پاکستان کی منتخب حکومت اور ساتھ ہی پرامن احتجاج کی بھی حمایت کر دی۔ امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ امریکہ پاکستانی منتخب حکومت کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن احتجاج کا حق استعمال کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا دھرنا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پاکستان اپنی سرزمین سے پڑوسی ممالک پر حملے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے خطے کے استحکام کے لیے براہ راست کردار ادا کر سکتا ہے۔ اپنی بریفنگ میں جان کربی نے کوئٹہ سانحے پر اظہار افسوس کیا اور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کوئٹہ میں ریکروٹس پر حملہ بزدلانہ عمل ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستانی حکومت کا ساتھ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔