Tuesday, May 21, 2024

گڈانی : بحری جہاز میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی

گڈانی : بحری جہاز میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی
November 4, 2016
گڈانی (92نیوز)گڈانی میں بحری جہاز میں لگی آگ چوتھے روز بجھنا شروع ہوگئی ہے سانحے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی تعداد 23 تک جا پہنچی ہے ۔ تفصیلا ت کےمطابق بحری جہاز میں لگی آگ کے شعلے  ٹھنڈے  ہونے لگےلیکن اس سے پہلے  کئی گھروں کے چراغ جل کر خاکستر ہوگئے۔ چار روز قبل  گڈانی میں  کھڑے جہاز کی توڑ پھوڑ کے دوران  اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی  پلک جھپکتے میں خطرناک  شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے تھے  اور ہر طرف دھوئیں کے بادل  چھا گئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ   جہاز میں کئی ٹن تیل  کی موجودگی تھی اور اس   بارے میں  مزدوروں کو نہیں  بتایا  گیا  تھا جو جہاز کی کٹائی کے کام میں مصروف تھے  ۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں لیکن کسی بھی ذمہ دار کا ابھی تعین نہیں ہوسکا  جبکہ سانحے میإ  جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی تعداد 23 ہوگئی ہے ۔