Friday, May 3, 2024

مائیکل جیکسن مرنے کے بعد بھی کمائی میں اول

مائیکل جیکسن مرنے کے بعد بھی کمائی میں اول
October 15, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) مائیکل جیکسن موت کے سات سال بعد بھی سب سے زیادہ کمانے والی شخصیات میں سرفہرست۔ ان کی رواں سال یکم اکتوبرکوختم ہونے والے سال کی آمدن آٹھ سو پچیس ملین ڈالر ہے جو کسی بھی دوسرے آنجہانی گلوکار سے زیادہ تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاپ میوزک کے بادشاہ مائیکل جیکسن نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ فوربز میگزین نے مرنے والے فنکاروں کی کمائی کی فہرست جاری کی ہے۔ مائیکل جیکسن 825 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہے۔ خیال رہے کہ مائیکل جیکسن کا 2009ءمیں انتقال ہو چکا ہے۔ انہوں نے سب سے زیادہ کمائی سونی اور اے ٹی وی میوزک سے کی تھی۔