Thursday, September 29, 2022

دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میلہ سجنے میں 2 دن باقی

دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میلہ سجنے میں 2 دن باقی
August 25, 2022 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) - متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا میلہ سجنے میں بس دو دن باقی ہیں۔ ٹیموں نے دبئی میں تیاریوں کا آغاز کردیا۔

پاکستان اور افغانستان کے پلیئرز ایک دوسرے سے گھل مل گئے، قومی کپتان بابراعظم اور بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی غیررسمی ملاقات ہوئی، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا اتوار کے روز ہوگا۔