Monday, May 6, 2024

دبئی مسلسل تیسرے سال دنیا کا صاف ترین شہر قرار

دبئی مسلسل تیسرے سال دنیا کا صاف ترین شہر قرار
March 12, 2023 ویب ڈیسک

ٹ - دبئی کو مسلسل تیسرے سال دنیا صاف ترین شہر قرار دیدیا گیا۔ گلوبل پاور سٹی انڈیکس کے مطابق دبئی نے صفائی اور دلکشی میں دنیا کے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جاپان میں موری میموریل فاؤنڈیشن نے گلوبل پاور سٹی انڈیکس جاری کیا ہے، جس میں دبئی کو دنیا کو صاف ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کامیابی پر اظہارِتشکر کیا، ٹویٹ کیا کہ صفائی ایمان کا حصہ ہے اور دبئی کو صاف ترین شہر کا اعزاز ملنا قابل فخر ہے۔ خدا اسے محفوظ، مستحکم اور خوشحال رکھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دبئی نہ صرف صاف ستھرا ہے بلکہ دنیا کا سب سے محفوظ اور خوبصورت شہر بھی ہے۔ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ آئیے اسے محفوظ، مستحکم اور خوشحال رکھنے کے لیے مل کر کام کریں۔