Islamabad (92News) - ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے مونکی پاکس کی پہلی ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے مونکی پاکس کی پہلی ویکسین ایم وی اے۔بی این کی منظوری دے دی ہے جسے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو دو خوراکیں 4 ہفتے کے وقفے سے دی جاسکتی ہیں۔
خبر رساں ادارے نے مزید بتایا کہ منظور شدہ ویکسین پہلی خوراک کے بعد 76 فیصد اور دوسری خوراک کے بعد 82 فیصد ایم پاکس وائرس کیخلاف مؤثر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مونکی پاکس وائرس پاکستان میں پنجے گاڑنے لگا
ڈبلیو ایچ او پہلے ہی مونکی پاکس کو صحت عامہ کی ایمرجنسی قرار دے چکا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق، مونکی پاکس 121 ممالک میں پھیل چکا ہے جبکہ اس سال ایم پاکس سے 500 اموات کی اطلاع ملی ہے۔
زیادہ خطرہ کمزور مدافعتی نظام والے افراد کو ہے، مونکی پاکس سے اموات کی شرح 10% تک پہنچ سکتی ہے۔ پاکستان میں مونکی پاکس کے پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو مختلف ممالک سے سفر کرنے والے افراد میں پائے گئے۔