Friday, April 19, 2024

ڈیوڈ کیمرون نے اپنی آٹوبائیوگرافی لکھنےکیلئے معاہدہ سائن کردیا  

ڈیوڈ کیمرون نے اپنی آٹوبائیوگرافی لکھنےکیلئے معاہدہ سائن کردیا  
October 26, 2016
لندن(92نیوز)سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اب کتاب لکھیں گےجس میں اپنی کھٹی میٹھی یادوں کوقلم بند کریں گے۔پبلشر کیمرون کو کتاب کے بدلےآٹھ لاکھ یورو دیں گے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ کیمرون اپنی کتاب میں لیبیا میں برطانوی مداخلت کے محرکات سےبھی  پردہ اٹھائیں گےجس کی وجہ سے معمر قذافی کو نہ صرف حکومت سے ہاتھ دھونا پڑا بلکہ اپنی جان بھی گنوانا پڑی تھی۔ ڈیوڈ کیمرون اپنے دورکے اہم ترین فیصلوں کے بارے میں بھی بتائیں گےکہ  انہوں نے شام کے حوالے سے امریکی پالیسی کی حمایت کیوں کی۔ پبلشر کے مطابق ڈیوڈ کیمرون کی کتاب دوہزار اٹھارہ  میں مارکیٹ میں آجائے گی