Friday, April 19, 2024

داسو ڈیم منصوبے میں مقامی ملازمتوں کا کوٹہ سو فیصد کرنے کا اعلان

داسو ڈیم منصوبے میں مقامی ملازمتوں کا کوٹہ سو فیصد کرنے کا اعلان
June 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے داسو ڈیم منصوبے میں مقامی ملازمتوں کا کوٹہ سو فیصد کرنے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر آبی وسائل نے ڈیم منصوبے میں مقامی ملازمتوں کا کوٹہ سو فیصد کرنے کا اعلان کیا اور کوہستان میں ترقیاتی کاموں کے لیے ایک ارب کی گرانٹ مختص کرانے کا وعدہ بھی کیا۔ خورشید شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑوں میں رہنے والوں کی زندگی انتہائی مشکل ہے، یہاں ترقیاتی منصوبوں کی اشد ضرورت ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کوہستان کی ہر تحصیل میں ٹیکنیکل کالج قائم ہو گا۔ کوہستان کی ہر تحصیل میں بی آئی ایس پی،نادرا کے دفاتر قائم ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے ڈیم متاثرین کے زمین کے معاوضوں سے متعلق مطالبات بھی سنے اور انھیں حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ تقریب میں فیصل کریم کنڈی، چیئرمین واپڈا، عمائدین علاقہ اورعوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔