Friday, April 19, 2024

نئی شادی سے جولوگ جلتے ہیں وہ جلتے ہی رہیں، عامر لیاقت

نئی شادی سے جولوگ جلتے ہیں وہ جلتے ہی رہیں، عامر لیاقت
February 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا کہنا ہے ان کی نئی شادی سے جولوگ جلتے ہیں وہ جلتے ہی رہیں۔ ایک شادی ہندوؤانہ رسم ہے، عامرلیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ اللہ نے چاہا تو ان کی شادی عمر بھر چلے گی۔

ڈاکٹرعامرلیاقت اپنی تیسری شادی کے بعد اپنی نوبیاہتا دلہن کے ہمراہ نائنٹی ٹو نیوز کے مارننگ شو ’’ صبح سویرے پاکستان ‘‘ کے مہمان بنے، جہاں دونوں میاں بیوی نے اپنی شادی سے متعلق کھل کرباتیں کیں، ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ ان کی دانیہ شاہ سے پہلی ملاقات صرف 28 منٹ کی تھی جس میں انہیں جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

دلہن دانیہ شاہ نے کہا پہلی ملاقات میں یقین ہی نہیں آرہاتھا کہ ڈاکٹرعامرلیاقت ان کے سامنے موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ ان کی شادی پوری زندگی چلے گی۔

ڈاکٹر عامر لیاقت جو اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ کافی خوشگوارموڈ میں تھے ان کا کہنا تھا ایک سے زیادہ شادیاں اسلامی طریقہ ہے جبکہ صرف ایک بیوی پراکتفا ہندوؤانہ رسم ہے۔

ڈاکٹرعامرلیاقت نے کہا تنقید کرنے والوں کو جواب دینے کے بجائے خاموشی بہترہے، انہوں نے کہا کہ سرائیکی بڑے خوش اخلاق لوگ ہیں ان کا الگ صوبہ ضروربننا چاہیے۔