Friday, March 29, 2024

دانیال عزیز چودھری کی گاڑی کو حادثہ، بازو ٹوٹ گیا

دانیال عزیز چودھری کی گاڑی کو حادثہ، بازو ٹوٹ گیا
June 16, 2022 ویب ڈیسک

شکرگڑھ (92 نیوز) - مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز چودھری کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، بازو ٹوٹ گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دانیال عزیز نارووال سے واپس شکر گڑھ جا رھے تھے، بھجنہ اسٹاپ کے قریب ان کی گاڑی سے مزدا ٹکڑا گیا۔

حادثہ میں دانیال عزیز شدید زخمی ہوگئے، ان کا بازو ٹوٹ گیا جبکہ مزدا پر سوار ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔