Friday, April 26, 2024

دانیا شاہ نے عامر لیاقت سے خلع لینے کیلئے عدالت میں درخواست دے دی

دانیا شاہ نے عامر لیاقت سے خلع لینے کیلئے عدالت میں درخواست دے دی
May 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - دانیا شاہ نے عامر لیاقت سے خلع لینے کیلئے عدالت میں درخواست دے دی۔ گیارہ کروڑ کی کوٹھی، پینتالیس لاکھ کی کار حق مہر میں ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی سے بھی نہ بن سکی ۔ دانیا شاہ نے شادی کے چار ماہ بعد ہی طلاق کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ تنسیخ نکاح کے ساتھ  گیارہ کروڑ پچاس لاکھ روپے کا دعوی دائر کر دیا۔

دانیہ شاہ نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر سنگین قسم کے الزمات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف منشیات استعمال کرتے ہیں بلکہ نازیبا ویڈیوز بھی بناتے ہیں۔

ادھر ڈاکٹر عامر لیاقت  نے ردعمل میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کر دیا، کہتے ہیں  انہوں نے نشے میں تشدد نہیں کیا لیکن افسوس اس کو ثابت کرنے کیلئے بھی لڑنا پڑے گا ۔

دانیہ شاہ کی جانب سے دائر کردہ دعویٰ میں ایک کروڑ مالیت کی کوٹھی ، قیمتی ٹیوٹا کار ، حق مہر اور ماہانہ خرچ شامل ہے۔