عدالتی نظام کے لاڈلے کو باہر جانے کی کیا ضرورت؟ رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام کے لاڈلے کو باہر جانے کی کیا ضرورت؟
اتوار کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بار کٹھ پتلی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، جن کا بندہ ہے وہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رانا ثناء نے کہا کہ پہلے ہیرو بنایا، فارن فنڈنگ کی، اقتدار دلایا گیا، اس نے پاکستان کی معیشت تباہ کی اور نوجوانوں کے ذہن میں بارود بھرا۔ اب عالمی عدالت جانے کا مقصد پاکستان کو مجرم بنا کر کھڑا کرنا ہے۔
سابق وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو عالمی عدالت انصاف میں کھڑا کرنے سے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے انسانوں کے حقوق غصب کرنے والوں کو دلی خوشی ہوئی۔