Saturday, September 21, 2024

عدالتی حکم کے باوجود اعظم سواتی کی رہائی ممکن نہ ہو سکی، سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا

عدالتی حکم کے باوجود اعظم سواتی کی رہائی ممکن نہ ہو سکی، سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا
December 10, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - عدالتی حکم کے باوجود سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی ممکن نہ ہو سکی۔ سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع قمبر شھداد کوٹ کی پولیس ٹیم کوئٹہ سے اعظم سواتی کو گرفتار کر کے سندھ لے گئی۔ اعظم سواتی کو رات گئے قمبر شھدادکوٹ پہنچایا گیا ۔ لاڑکانہ ضلع قمبر شھداد کوٹ کے دو تھانوں نصیر آباد اور وارہ پر اعظم سواتی کے ٹوئیٹ پر مقدمات درج ہیں ۔ لاڑکانہ میں بھی اعظم سواتی کے خلاف سول لائین تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا تھا ۔ ایک کیس میں پانچ ایف آئی آر درج کرنے  پر پولیس کی سرزنش بھی کی۔ فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا تھا  یہ ہیں پاکستان کے   سینیٹر کے انسانی حقوق، عدالت اعظم سواتی کو  رہا کرنے کا حکم دیتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا جہاز پہنچتا ہے سندھ پولیس کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔