Thursday, April 25, 2024

عدالتی فیصلہ جمہوریت کو پروان چڑھانے میں اہم ثابت ہوگا، پرویز الہٰی

عدالتی فیصلہ جمہوریت کو پروان چڑھانے میں اہم ثابت ہوگا، پرویز الہٰی
July 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی چیف جسٹس پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا عدالتی فیصلہ جمہوریت کو پروان چڑھانے میں اہم ثابت ہوگا۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی عدالتی فیصلے پرمطمئن ہیں، اپنی زیرصدارت اجلاس سے خطاب میں کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعلیٰ کا الیکشن کروانے کا ہمارا آپشن مان کر جمہوریت کو پروان چڑھانے میں پل کا کردار ادا کیا۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ فیصلے سے صاف و شفاف الیکشن کروانے اور دھاندلی کو روکنے میں بڑی مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ 22 جولائی کا الیکشن انشاء اللہ ہم ہی جیتیں گے۔

حکومت پرتنقید کرتے ہوئے پرویزالہٰی نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا، غریب کا کوئی خیال نہیں کرتا۔ آئے روز پٹرول اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی روک تھام پر حکومت کی کوئی پالیسی نہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھرپور سپورٹ کر رہی ہے، ہماری سپورٹ سے واضح فرق نظر آئے گا،،عوام امپورٹڈ حکومت کو رد کرنے کیلئے ووٹ کے ذریعے اپنا حق استعمال کریں۔